حکومت نے آج کہا کہ ملک کی ممتاز نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی)کی اردو سروس اردو زبان کے فروغ اور اس کی نشر وا شاعت میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اردو تعلیم کی لازمیت اور اس زبان کے فروغ اور اس کی نشر واشاعت سے منسلک ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا
میں کہا کہ یو این آئی اردو سروس بڑی تعداد میں اردو اخبارات کو اپنی خبریں فراہم کرتی ہے اور یہ خبریں ملک میں اردو بولنے والی بہت بڑی آبادی تک پہنچتی ہیں جس سے اردو زبان کو فروغ مل رہا ہے۔
اردو زبان کے فروغ کے لئے کی جارہی دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1054 چھوٹے اخبارات کو بلا معاوضہ ’نیوز فیڈ‘بھی دی جائے گی۔